• banner
  • banner1
  • banner2
  • banner3
  • banner4
banner1 banner12 banner23 banner34 banner44

کور پو ریٹ مجموعی جائزہ

Floor mills in Pakistan

حامد فلور میلز لمیٹڈ (ایچ ایف ایم ایل) جناب حسن علی خان کے خاندان کی طرف سے ۱۳ اکتوبر ۱۹۷۰ میں قائم کیا گیا تھا ۔ (ایچ ایف ایم ایل) کا بنیادی مقصد بہترین معیار کا آٹا / میدہ اور متعلقہ مصنوعات فراہم کرنے کے لئے ہے۔ صنعتی کار خانہ دار کے لئے مخصوص میدہ کی فراہمی کے علاوہ یہ ادارہ شہباز اور 555 میدے کے برانڈ کے نام سے روز مرہ کے گھریلوصارفین کو بھی محیہ کرتا ہے ۔

سکھر میں واقع ہماراپلانٹ علاقے میں لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی پیدا کرتا ہے ۔ (ایچ ایف ایم ایل) ایک اعلیٰ فنّی معیار کا مرکز ہے ۔ ہم Silos میں صنعتی صارفین کے لئے آٹا / میدہ فراہم کرنے والی واحد فلورمل ہیں ۔

کمپنی آغاز کے بعد سے صنعت میں جدیدیت کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ صارفین کے لئے صحت مند، جدید اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی پیدا وار میں مصروف ہے ۔ اس طرح سندھ فلور ملز انڈسٹری کی اپ گریڈنگ بھی کررہا ہے ۔ معیار اور جدد طرازی (ایچ ایف ایم ایل) کا طرہ امتیاز ہے ۔ ہماری مصنوعات صارفین کے لئے قدرتی اور انتہائی اعلیٰ معیارپراس طرح تیار کی جاتی ہیں کہ گندم کی قدرتی اجزاء محفوظ رہیں ۔ ہم تمام اوقات بہترین گندم کی خریداری کو یقینی بناتے ہیں اور ہمارے اس عمل سے ہماری مصنوعات کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔

ہمارے مینیو فیکچیرنگ پلانٹ

حامد فلور میلز لمیٹڈ کے مینیو فیکچیرنگ پلانٹ سکھر، سندھ میں واقع ہے جو کراچی سے تقریباََ ۵۰۰ کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔ سکھر تقریباََ ایک ملین کی زائدآبادی کے ساتھ پاکستان کے مرکزی دیہی اور نیم شہری مراکز میں سے ایک ہے ۔ ہمارے پلانٹ سیو زر لینڈکی ایک معروف کمپنی Bhuller سے در آمد شدہ ہیں ۔ یہ پلانٹ ایک ہی وقت میں بہترین میدہ ، آٹا ، سوجی اور چوکر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

بصیرت

ایچ ایف ایم ایل - صنعتی اور گھریلوصارفین کی پسندیدہ برانڈز پر مشتمل طاقت ور صار ف بیس مینیو فیکچرنگ اور معیار کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ، اعلیٰ اورپیشہ ورانہ ملازمین رکھنے کے ساتھ ساتھ شراکت داروں کو بہترین منافع دینے والی کمپنی بن جائے ۔

ہمارا مقصد

پاکستان میں مارکیٹ لیڈر بنناہے۔

کمپنی کی تاریخ

۱۹۷۰میں قائم ہوئی اور (ایچ ایف ایم ایل) کے جدید برانڈز شہباز اور 555 نے آغاز کے ساتھ ہی صارفین کا دل موھ لیا اور ہر گھر میں جانا جانے لگا ۔

کمپنی کی حیثیت

کمپنیز اورڈینینس ۱۹۸۴ کے پانچوے جدول کے مطابق (ایچ ایف ایم ایل)ایک درمیانے سائز (MSE) کی انٹٹی ہے۔

کمپنی کا ریجیسٹریشن نمبر اور ٹیکس نمبر

کمپنی کا ریجیسٹریشن نمبر : 003263
نیشنل ٹیکس نمبر : 0495658-3


حامد فلور مل کا ایڈریس
رجسٹر آفس کا پتہ


D-187 بلاک 5، اپوزٹ ساؤتھ سٹی ہوسپٹل ، کلفٹن، کراچی ۔
ٹیلی: 35148194-021
فیکس نمبر : 35148193-021


فیکٹری کا ایڈریس


B-17 انڈسٹریل اسٹریٹ ، شکار پور روڈ ، سکھر سندھ ۔
ٹیلی:5630691-071 - 5630549-071 - 5630559-071
فیکس :5631900-071
ای میل :info@hfml.com.pk

 

منسلک کمپنی

کونٹینینٹل بسکٹس لیمیڈڈ (CBL) کمپنیز آرڈینینس ۱۹۸۴سیکشن (2) (2) (1) کے مطابق اسوسیٹیڈ کمپنی ہے ۔